افواج پاکستان کے جرأ ت مندانہ کرداراورقوم کے اتحاد کی بنیاد پراللہ نے ہمیں کامیابی عطاء فرمائی ہے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

جے یو پی کے اجلاس میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا
جمعیت علماء پاکستان کے اکابرین کا اہم اجلاس جے یو پی کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں جے یو پی کے سیکریٹری جنرل پیر سیدصفدر شاہ گیلانی جے یو پی کے نائب صدر خواجہ پیر قطب الدین سیالوی،جے یو پی کے نائب صدر پیر سید سعادت علی شاہ آستانہ عالیہ چوراہ شریف،نائب صدر شمالی پنجاب قاری ابرار حسین قادری نے شرکت کی اجلاس میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا اوریہ بھی باور کرایا گیا کہ پاکستان کے سپہ سالار عاصم منیر صاحب نے اس آپریشن کا نام بنیان مرصوص رکھا جس کے معنی سیسہ پلائی ہوئی دیوارکے ہیں یہ اشارہ ہے اس کی طرف کہ جہاں یہ فتح اور عظیم کامیابی ہمارے ائیرفورس کے جوانوں اورہمارے فوجیوں کی بھرپور صلاحیتوں،شجاعت اور بہادر ی کا بے مثال کارنامہ ہے وہاں پوری امت کے یکجا ہو کو متحد ہو کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہونے کا بھی اس کا میابی میں بڑا عمل دخل ہے اوریہ کامیابی قوم کے اتحاد کی بنیاد پراللہ نے ہمیں عطاء فرمائی ہے اور آئندہ بھی ہندوستان نے جارحیت کا مظاہرہ کیا تو قوم اسی طرح اپنی فوج کی پشت پر کھڑی ہوگی اور متحدہو کر دشمن کا مقابلہ کرے گی اور اس کو اسی طرح عبرتناک شکست سے دوچار کرے گی اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان جمعیت علماء پاکستان کے اکابرمشائخ نے بنایا تھا اب پاکستان کی سالمیت داؤ پر لگی ہوئی ہے ہندوستان اورمختلف اطراف سے حملے ہورہے ہیں اس وقت بھی اکابرین اور مشائخ کی جو وارث ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ میدان عمل میں آئیں اور پاکستان کی حفاظت کریں اورپاکستان کی سالمیت کا تحفظ کریں اجلاس میں یہ بھی طے ہوا کہ جے یو پی میں شامل علماء ومشائخ ملک کا دورہ کریں گے مشائخ اور اکابرین سے رابطہ کر کے ان کی ذمہ داریوں کا ان کواحساس دلائیں گے کہ وہ پاکستان کی سالمیت کیلئے میدان عمل میں آئیں۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان وملی یکجہتی کونسل پاکستان03453556611.03123015254