امریکہ پاکستان کو نظر انداز نہیں کرسکتا پاکستان ٹرمپ کے اس بیان کے دھوکہ میں نہ آئے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

اس جنگ میں بدترین ناکامی پر نہ صرف ہندوستان بلکہ اس کے حلیف اسرائیل اور خود امریکہ کی بھی جو عالمی سطح پر بدنامی ہورہی تھی اس سے بچا جا سکے
مسلمان حکمران ٹرمپ کے استقبال کیلئے نوجوان لڑکیوں کی کھلی زلفیں لہرا کربے حیائی اور بے شرمی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت روکنے کا پر زور مطالبہ کرتے
جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان ٹرمپ کے اس بیان کے دھوکہ میں نہ آئے جس میں اس نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو نظر انداز نہیں کرسکتا کیونکہ امریکہ خطہ میں بھارت کو اپنا اسٹرٹیجک پارٹنر سمجھتے ہوئے اس سے اربوں ڈالر کے دفاعی معاہدے کرنے اس کو نیوکلیر ٹیکنالوجی کی منتقلی،سیٹلائیٹ ٹیکنالوجی کی فراہمی اور سائیبر سیکورٹی میں پارٹنرشپ جیسی مراعات دے کرسی پیک کے خلاف سی آئی اے اور راکے درمیان تعاون کے ذریعہ پاکستان کو نہ صرف نظر انداز کرتا رہا ہے بلکہ پاکستان کے ساتھ ہندوستان کی کھلی دشمنی میں اس کا ساتھ دیتا رہا ہے اور اب بھی حالیہ جنگ بندی بھی اس نے ہندوستان کے مفاد میں کی ہے تاکہ اس جنگ میں بدترین ناکامی پر نہ صرف ہندوستان بلکہ اس کے حلیف اسرائیل اور خود امریکہ کی بھی جو عالمی سطح پر بدنامی ہورہی تھی اس سے بچا جا سکے ورنہ جنگ شروع ہونے سے قبل ہندوستان کی ننگی جارحیت پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی لیکن جب ہماری پاک افواج نے ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا اور آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعہ ہندوستان کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا تو امریکہ کو تحمل اور مذاکرات کی باتیں یاد آگئی اور ثالثی کے ذریعہ کے ذریعہ سیز فائر کراناپڑ گیا اسی امن کے علمبردار ٹرمپ کو غزہ اور فلسطین میں برسوں سے جاری دھشت گردی نظر نہیں آرہی اور اس پر ثالثی کے بجائے مزید آگ بھڑکانے پر لگا ہوا ہے اس لئے کہ وہاں اسرائیل کو اس طرح منہ توڑ جواب نہیں دیا جارہا ہے جس طرح یہاں پاکستان نے ہندوستان کودیا ہے کاش کے مسلمان حکمران ٹرمپ کے استقبال کیلئے نوجوان لڑکیوں کی کھلی زلفیں لہرا کربے حیائی اور بے شرمی کا مظاہرہ کر کے دین اسلام کو بدنام کرنے کے بجائے ٹرمپ سے غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت روکنے کا پر زور مطالبہ کرکے کچھ تھوڑی سی اپنی غیرت کا مظاہرہ کرتے تو شاید وہاں بھی سیز فائر ہو جاتا۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان03453556611.03123015254