جے یو پی جمعہ16مئی2025 کو افواج پاکستان کے ساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے ملک گیریوم تحفظ وطن منائے گی ڈاکٹر یونس دانش

جے یو پی جمعہ16مئی2025؁ء کو افواج پاکستان کے ساتھ اظہار تشکر کرنے کیلئے ملک گیریوم تحفظ وطن منائے گی ڈاکٹر یونس دانش
افواج پاکستان کے ساتھ اظہار تشکر کیلئے ملک بھر میں تحفظ وطن ریلیا،مارچ اور کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی
مساجد میں علماء کرام دفاع وطن کیلئے پاک فوج کے مثالی کردار مسلح افواج کے جذبہ جہاد،شوق شہادت اور قومی یکجہتی پر روشنی ڈالیں گے
جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش نے کہا ہے کہ جے یو پی جمعہ16مئی2025؁ء کو پاک فوج کے جرأت مندانہ کردار مودی کومنہ توڑ دندان شکن جواب دینے پر افواج پاکستان کے ساتھ اظہار تشکر کرنے کیلئے ملک گیریوم تحفظ وطن منائے گی ملک بھر میں تحفظ وطن ریلیا،مارچ اور کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی مساجد میں علماء کرام افواج پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے دفاع وطن کیلئے پاک فوج کے مثالی کردار مسلح افواج کے جذبہ جہاد،شوق شہادت اور قومی یکجہتی پر روشنی ڈالیں گے اس ضمن میں جمعیت علماء پاکستان کے قائد ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرکے حکم پر سیکریٹری جنرل پیر سید محمد صفدر شاہ نے جے یو پی کے تمام ذمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے رابطہ مہم شروع کردی ہے جے یو پی کے زیر اہتمام ملک ہر ضلع میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے تاکہ قومی یکجہتی کے جذبہ کو سرد نہ ہونے دیا جائے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل03453556611.03123015254