جے یو پی کے زیر اہمتام 17رمضان کو یوم شہدائے بدر، ولادت امام شاہ احمد نورانی صدیقی ؒکے سلسلے میں احمد پیلس میں افطار ڈنر ہو گاڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر خطاب فرمائیں گے

جے یو پی کے زیر اہمتام 17رمضان کو یوم شہدائے بدر، ولادت امام شاہ احمد نورانی صدیقی ؒکے سلسلے میں احمد پیلس میں افطار ڈنر ہو گا
ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر خطاب فرمائیں گے افطار ڈنر میں حیدرآباد سیاسی،سماجی دینی و کاروباری شخصیات شرکت کریں گی
جمعیت علماء پاکستان ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری محمدرضوان شیخ کے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق جمعیت علماء پاکستان کی جانب سے یوم شہدائے بدر، ولادت امام شاہ احمد نورانی صدیقی ؒسلسلے میں 17المبارک 18مارچ بروز منگل بعد نماز عصر احمد پیلس رحمان ٹاؤن پھلیلی میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس سے جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر خطاب فرمائیں گے افطار ڈنر میں جے یو پی کے مرکزی،صوبائی اور ضلعی عہدیداران سمیت حیدرآبادکی سیاسی،سماجی دینی و کاروباری شخصیات بھی شریک ہوں گے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل