اوقاف کی سرپرستی میں غیر قانونی قبر کشائی اور مساجد میں ماتم سندھ میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی سازش ہے مذہبی جماعتوں کی سخت مذمت
جمعیت علماء پاکستان،سنی تحریک پاکستان،تحریک لبیک پاکستان،مرکزی جماعت اہلسنت اورسجادہ نشین آستانہ عالیہ مخدوم محمد اسماعیل کا اہم ترین اجلاس گلاب لغاری اگھم کوٹ کے قبرستان میں قبروں کی بے حرمتی اور درگاہ کے احاطہ میں غیر قانونی تعمیرات کے ضمن میں ہواجس میں درگاہ عالیہ مخدوم اسماعیل نقشبندی گلاب لغاری کے متولی پیر غلام رسول قریشی،جے یو پی کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش،صوبائی سینئر نائب صدر حافظ محمد سمو،نائب صدر،پیر سید عبدالغنی شاہ مجددی حسینی،پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما خالد حسن عطاری،،تحریک لبیک پاکستان کے مولانا محمد جہانگیررضوی ضلعی رہنماسید ساجد علی کاظمی،جے یو پی کے ضلعی جنرل سیکریٹری محمد رضوان شیخ،اور مرکزی جماعت اہلسنت کے مفتی منظور احمد شریک ہوئے اجلاس میں درگاہ مخدوم اسماعیل نقشبندی گلاب لغاری کے قبرستان میں قبروں کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ”قبر کی حرمت شریعتِ محمدی ﷺ کا اہم جزو ہے اور اس طرح کے واقعات نہ صرف اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں بلکہ معاشرتی اقدار کی بھی پامالی ہیں ”محکمہ اوکاف کی جانب سے درگاہ کے متولی کے ساتھ کئے گئے معاہدے کے باوجود معاہدے کی خلاف ورزی کرتے درگاہ کے احاطہ میں غیر قانونی تعمیرات کرانے اور قبروں کی باقیات کو قبروں سے باہر نکال پھکنے جیسے قبع اقدامات،اسلامی شعائر کا تمسخر اڑانے کی گھناؤنی کاروائیاں محکمہ اوقاف کی سرپرستی میں جاری ہیں جبکہ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف فروخ شہزاد کی سرپرستی میں قبروں کی بے حرمتی کے ساتھ ساتھ درگاہ سے متصل مسجد میں ماتم ہوا جو سندھ میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی گھناؤنی سازش ہے اجلاس میں کہا گیا کہ قبروں کی بے حرمتی کر کے شریعت اوراسلام کا تمسخر اڑانے والوں کے خلاف مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے لہذا درگاہ کے احاطے میں غیر قانونی تعمیرات کو فوری بند کرکے ٹھکیدار کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اجلاس نے درگاہ کے تقدس کو پامال کرنے اور اس کے احاطے میں قدیمی قبروں کی باقیات نکال کر قبروں کی بے حرمتی کرنے کے واقعات کو اسلامی احکامات کی سخت خلاف ورزی اور غیر قانونی قبر کشائی جیسے اقدامات کا مقدمہ ٹھکیدار وسیم عرسانی،چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف فروخ شہزادکے خلاف درج کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سندھ حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر صوبائی حکومت نے غیر قانونی تعمیرات کو فوری بند کر کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی نہیں کی تو پورے سندھ میں شدید ترین احتجاج کیا جائے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان 03453556611,03123015254
Leave a Reply