دفاع وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں افواج پاکستان کی عظمت کو سلام ناظم علی آرائیں

جے یو پی کا تحفظ وطن مارچ،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ڈاکٹر یونس دانش،حافظ اشفاق،سید عبدالغنی شاہ،غلام سرور،محمد رضوان شیخ کا عزم
جمعیت علماء پاکستان ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار تشکر کیلئے تحفظ وطن مارچ ناظم علی آرائیں،ڈاکٹر یونس دانش،حافظ اشفاق حسین قادری،سید عبدالغنی شاہ مجددی،قاری غلام سرورامینی،محمد رضوان شیخ،قاری شعیب امینی حافظ نصراللہ،قاری محمد اعظم نقشبندی،علامہ سجاد الحسینی کی زیر قیادت ہوا مارچ کے شرکاء قومی پرچم،جے یو پی کے جھنڈے اٹھائے بھارت کا ایک علاج الجھاد،مودی کو رگڑ،پاک فوج زندہ باد،پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں تیری خیر میری خیر ابوالخیرابوالخیر حق و صداقت کی نشانی علامہ شاہ احمد نورانی کے نعرے لگا رہے تھیمارچ کے شرکاء سے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر ناظم علی آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا کر ثابت کردیا کہ افواج پاکستان دنیا کی بہتری اور عسکری صلاحیتوں سے مالا مال فوج ہے جس نے بیک وقت،اسرائیل،فرانس،روس اور بھارت کے دفاعی نظام پر سوالات کھڑے کردئیے ہیں پوری قوم نے مشکل کی اس گھڑی میں افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دنیا کو بتادیا ہے کہ پاک وطن کے دفاع اور تحفظ کیلئے ہم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں آپریشن بنیان المرصوص قوم کے اتحاد اور فوج کی اعلیٰ عسکری صلاحیتوں کا مظہر ثابت ہوا جمعیت علماء پاکستان قوم سے اس یکجہتی اور اتحاد کو مزید مضبوط کرنے اور دفاع وطن کیلئے ہر وقت تیار رہنے کا عزم کرتے ہیں
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل03453556611.03123015254