جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے ترجمان ڈاکٹر یونس دانش نے ٍضلعی انتظامیہ اور بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے مئیر کاشف خان شوروسے مطالبہ کیا ہے کہ شب برأت سے قبل قبرستانوں کی صفائی،قبرستان کی گزر گاہوں پر اسٹریٹ الائٹ کا انتظام اور سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ انتظامی ادارے اور بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی جانب سے اس ضمن میں سستی اور غفلت اور بروقت انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے حیدرآباد کے قبرستانوں کی حالت انتہائی ابتر ہے بالخصوص ٹنڈوو یوسف قبرستان،ٹنڈوٹھور قبرستان،لطیف آباد امانی شاہ کالونی قبرستان،ٹندو میر محمود قبرستان اور اسلام آباد قبرستانوں میں سیکوریج کا گندا پانی قبروں میں داخل ہورہا ہے قبروں کی بے حرمتی ہو رہی ہے قبریں خستہ حالت کی وجہ سے گڑے بن گئیں ہیں قبروں پرکانٹے دارجھاڑیوں اور غلاظت کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں قبرستان کی گزر گاہوں پر اندھیروں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں مسلم نیو قبرستان چینل چانڈیو گوٹھ میں ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں بے انتہاء اضافہ ہو گیا ہے تدفین کیلئے جانے والے مسافروں کو اکثر لوٹ لیا جاتا ہے جبکہ پولیس ان ڈکیتوں اور لٹیروں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کرنے سے قاصر ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال شب برأت کے موقع پر آتش بازی اور پٹخوں کی خرید و فرخت پر مکمل پابندی لگائے۔جس کی وجہ سے ہر سال کروڑوں روپے کا نقصان قوم کو برداشت کرنا پڑتا ہے اور آتشزدگی کے واقعات کی وجہ سے شہری قیمتی اشیاء سے محروم ہو جاتے ہیں انہوں نے اپیل سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ شب برأت کی رات میں اللہ رب العالمین کی عبادت کریں اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور خیر وبرکت ملک کے استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل
Leave a Reply