صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافہ پر انتہائی حیرت اور افسوس کا اظہار کیا ہےملک سخت خطرات میں گھرا ہوا ہے معاشی صورتحال بدتر ہے ایسے میں قومی اسمبلی کے ممبران اور وزراء کی تنخواہوں میں ایک سواسی فیصد اضافہ قوم کیلئے ناقابل برداشت ہے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافہ پر انتہائی حیرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے
 ملک سخت خطرات میں گھرا ہوا ہے معاشی صورتحال بدتر ہے ایسے میں قومی اسمبلی کے ممبران اور وزراء کی تنخواہوں میں ایک سواسی فیصد اضافہ قوم کیلئے ناقابل برداشت ہے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر
جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافہ پر انتہائی حیرت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت سخت خطرات میں گھرا ہوا ہے معاشی صورتحال بد سے بدتر ہے ایسے میں پہلے قومی اسمبلی کے ممبران اور اس کے بعد وزراء کی تنخواہوں میں ایک سواسی فیصد اضافہ قوم کیلئے ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ گیس،بجلی،پیٹرول کی قیمتوں میں آئے دن اضافہ کر کے عوام کی زندگیوں کو جہنم بنایا جارہا ہے اور عوام کے خون پسینہ کے ٹیکسوں پر اشرافیہ کی مراعاتوں میں اضافے کئے جارہے ہیں اس کیلئے چند دن بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہے اس کا بھی انتظار نہیں کیا گیا اور آرڈنینس کے ذریعہ یہ فیصلے صادر کردئیے گئے جس سے حکمرانوں کی بے حسی کا اظہار ہوتا ہے جو قابل مذمت ہے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان03453556611.03123015254