بھارت کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کا دندان شکن جواب قابل تحسین ہے، JUP افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے
جمعہ 16مئی کوJUP ملک گیر سطح پر ”یوم تحفظ وطن” منائے گی ملک بھر میں ریلیاں جلوس کانفرنس سیمینار اور احتجاجی مظاہرے ہوں گے
پاک فوج کا بھارت کو دندان شکن جواب، مودی کو امن نہیں صرف طاقت کی زبان سمجھ آتی ہے: صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
بھارت کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کا دندان شکن جواب قابل تحسین ہے، JUP افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے
جمعہ 16مئی کوJUP ملک گیر سطح پر ”یوم تحفظ وطن” منائے گی ملک بھر میں ریلیاں جلوس کانفرنس سیمینار اور احتجاجی مظاہرے ہوں گے
حیدرآباد ( ) جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیرنے جے یو پی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے آن لائین اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور بھارت کی حالیہ جارحانہ کشیدگی کا پاک فوج کی جانب سے دیے گئے دندان شکن جواب کو قومی غیرت اور عسکری مہارت کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار کو امن کی زبان سمجھ نہیں آتی وہ صرف طاقت اور مزاحمت کی زبان ہی سمجھتا ہے پاکستان کی مسلح افواج نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور دوست ممالک کے تعاون سے سیز فائر ہوا جس کا کریڈٹ امریکہ بہادر اور ٹرم صاحب لے رہے ہیں تو اب یہ ان کی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں اور اسے لگام دیں کیونکہ بھارت خطے کے امن کو تباہ کرنے پر تُلا ہوا ہے، جبکہ پاکستان نے ہمیشہ صبر، تدبر اور امن کی بات کی ہے۔ مگر جب دشمن حد پار کرے تو جواب دینا ناگزیر ہو جاتا ہے۔ الحمدللہ، پاک فوج نے بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے مودی کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ یہ نیا پاکستان ہے، جو اپنی سرحدوں، قوم، اور غیرت کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔صاحبزادہ ابوالخیر نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ سفارتی محاذ پر بھی بھارت کے مکروہ عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرے اور عالمی برادری کو باور کرائے کہ جنوبی ایشیا میں بدامنی کا اصل ذمہ داربھارت ہی ہے جس نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرے آبی جارحیت کی ہے انہوں نے ملک کی تمام مقتدر سیاسی مذہبی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک کی بقاء سالمیت اور تحفظ کیلئے یکجا ہو کر آگے بڑھیں اور قوم سے اپیل کی کہ وہ ہر سطح پر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہو اور ملکی یکجہتی و استحکام کو اپنی پہلی ترجیح بنائے اس ضمن میں جمعیت علماء پاکستان نے جمعہ 16مئی کوملک گیر ”یوم تحفظ وطن” منانے کا اعلان کرتے ہوئے جے یو پی کی ضلعی،صوبائی اور مرکزی قیادت کو ہدایت کی کہ ملک بھر میں ریلیاں جلوس کانفرنس سیمینار اوربھارت کے جارحانہ عزائم کیخلاف احتجاجی مظاہرے کریں۔انہوں نے افواج پاکستان کی شاندار کامیابی پر حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اگر بھارت کا دماغ درست ہو گیا ہے اور وہ مذاکرات کیلئے تیار ہے تو حکومت سب سے پہلے سندھ طاس معاہدہ بحال کرائے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پائیدار اور جرأت مندانہ موقف اختیار کرے۔آن لائین اجلاس سے جے یو پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل پیر سید محمدصفدر شاہ گیلانی ڈاکٹر یونس دانش، رشید احمد رضوی،سید شاداب الحسن گیلانی سید قطب الدین سیالوی،ناظم علی آرائیں،محمد ایوب مغل،علامہ افتخار احمد عباسی،سید عبدالغنی شاہ،انواز الزماں شاہ،محمد عثمان سیالوی طارق ہاشمی،پروفیسرفضل کبیر ہارونی،علامہ اظہر حسین فاروقی حافظ عاشق علی،محمد رضوان شیخ نے بھی خطاب کیا۔جمعیت علماء پاکستان کی شوریٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت پر دیے گئے بروقت، جرأت مندانہ اور دندان شکن جواب کو پاکستانی عوام کی آواز اور قومی غیرت کا مظہر سمجھتے ہیں۔JUP ہر سطح پر افواج پاکستان کی اخلاقی، سیاسی اور عوامی حمایت جاری رکھے گی، اور دفاع وطن کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کی جنگی ذہنیت کو اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی طاقتوں کے سامنے کھل کر بے نقاب کرے اور سفارتی محاذ پر مؤثر اقدامات کرے۔JUP ملک گیر سطح پر ”یوم تحفظ وطن” منانے کا اعلان کرتی ہے، جس میں عوام کو پاکستان کے دفاع، افواج کی حمایت، اور بھارتی فتنہ گری کے خلاف بیدار کیا جائے گا۔ہم تمام مذہبی، سیاسی و قومی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اختلافات بالائے طاق رکھ کر وطن کے دفاع کی مشترکہ صف میں شامل ہو جائیں۔ یہی وقت کا تقاضا اور قومی وحدت کی علامت ہے۔ہم عہد کرتے ہیں کہ دشمن سن لے! یہ وطن لا الہ الا اللہ کے نام پر بنا تھا، اور اس کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہم ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق، اور دوطرفہ معاہدوں کی کھلی توہین ہے، جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔اقوام متحدہ، OIC اور عالمی امن کے دعویدار ادارے بھارت کی جنگی ذہنیت اور جنگی جرائم کا نوٹس لیں۔JUP ایل او سی کے متاثرین اور کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتی ہے، اور ان کے صبر و استقامت کو سلام پیش کرتی ہے۔تمام دینی، سیاسی اور سماجی قوتوں کو ملک کے دفاع میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی دعوت دیتی ہے۔
Leave a Reply