ڈاکٹر یونس دانش نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر مسرت کا اظہار کیا ہےاس معاہدے سے خطے میں پائیدار امن کی راہیں کھلیں گئیں

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے خطے میں پائیدار امن کی راہیں کھلیں گئیں گذشتہ15ماہ سے مشرقی وسطحٰی میدان جنگ بنا ہوا تھا اس جنگ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث ہزاروں فلسطینی شہید لاکھوں بے گھر اور ہزاروں عمارتیں ملبہ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئیں اب جبکہ امن معاہدہ پر عمل شروع ہو چکا ہے تو امید ہو چلی ہے اسرائیل اس معاہدے کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی سے باز رہے گا فلسطینیوں کی نسل کشی سے گریز کرے گا انہوں نے کہا کہ ماضی میں اسرائیلی کے مکروہ عزائم اور معاہدوں کی خلاف ورزی کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ بالخصوص امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرائیں تاکہ مشرق وسطحیٰ میں پائیدار امن قائم ہو اور اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان